انتقال

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : حضرت شاہ محمد ساجد صدیقی کا آج 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء خواجہ پہاڑی تاڑبن میں ادا کی گئی اور احاطہ درگاہ شریف حضرت شاہ محمد صدیق سوداگر خواجہ پہاڑی میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 جون بعد عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9701962913 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ پروفیسر خواجہ معین الدین موظف پرنسپل گورنمنٹ سٹی کالج ، عمر 80 سال ولد محمد فرید احمد مرحوم کا 31 مئی 2023 کو بعد نماز ظہر مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ یکم جون جمعرات بعد نماز ظہر مسجد مینارپٹی ، چپل بازار ، کوٹھی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ جناب خواجہ معین الدین پرنسپل گورنمنٹ سٹی کالج میں تعلیمی خدمات انجام دیں اور یہاں سے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے بعد ہاشم انجینئرنگ کالج اور گرین فورڈ انجینئرنگ کالج میں بحیثیت پرنسپل خدمات انجام دیں ۔ موصوف طبیعیات مضمون کے بڑے ماہر تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885132594 ۔ 9440340938 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محسن بن حسین رمضانی نیو ماڈرن لنگی اسٹور لاڈبازار ولد جناب حُسین بن عمررمضانی کا 31 مئی کو انتقال ہوگیا ، نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ مسجد رحمانیہ علی آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 2 جون کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ پسماند گان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 3دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 779990051پر یا 7799990074پر ربط کریں۔