انتقال

   

کریم نگر۔/11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید رحمت اللہ عرف خواجہ بھائی ولد سید احمد اللہ ساکن حسینی پورہ کریم نگر کا بعمر 66 سال مختصر سی علالت کے بعد کل شام 4 بجے انتقال ہوگیا نماز جنازہ رات 10 بجے سلیمہ خاتون میں انکے لڑکے نے پڑھائی تدفین آبائی قبرستان تکیہ محلہ کریم اللہ شاہ عمل میں آئی پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار لڑکے ایک لڑکی ہے نماز جنازہ میں حفاظ علماء دوست احباب کی کثیر تعداد موجود تھی۔