انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کیں فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ

   

واشنگٹن۔4؍اکتوبر ) ایجنسیز)ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے غزہ میں تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر وہاں کی صورتحال پر آواز اٹھا ئی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر غزہ پر اسرائیلی بربریت سے ہونے والی تباہی سے قبل اور موجودہ وقت کی سیٹلائیٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے وہاں کے رہائشیوں کیلئے انسانی امداد کی زیادہ فراہمی پر زور دیا۔اس پوسٹ میں گوگل ارتھ کی سیٹلائیٹ تصاویر کے ساتھ ہالی وڈ اسٹار نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے۔انہوں نے کہا کہ گوگل ارتھ پر غزہ میں ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے جہاں پورے علاقے ملبے میں تبدیل ہوچکے ہیں، گھروں، اسکولوں، ہاسپٹلس، سڑکوں اور بنیادی سہولیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورا خطہ ملبہ کا ڈھیر بن چکا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی 82 فیصد عمارات کو نقصان پہنچا ہے اور 2 تہائی سے زائد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔