انجینئرنگ کالجوں کیلئے داخلہ امتحان 18جولائی سے

   

نئی دہلی5مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے پیش نظر ملک کے انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ کیلئے جوائنٹ اینٹرنس ایکزامنیشن (جے ای ای) 18جولائی سے ہونگے جبکہ نیٹ کا امتحان 26جولائی کو ہوگا۔انسانی وسائل کو فروغ کی وزارت کے مطابق جے ای ای کا امتحان 18جولائی 20جولائی، 21، 22 اور 23جولائی اور نیٹ کا امتحان 26جولائی کو ہوگا۔ ملک کے آئی آئی ٹی میں داخلہ کے لئے جے ای ای ایڈوانس کا امتحان اگست میں ہوگا اور اس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان امتحانات کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کرتی ہے ۔