اندرون ایک ہفتہ پی ڈبلیو ڈی کی تمام سڑکیں گڑھوںسے پاک: سسودیا

   

نئی دہلی، دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے وزیر منیش سسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت ایک ہفتے کے اندر دارالحکومت کی تمام پی ڈبلیو ڈی سڑکوں کو گڈھوں سے پاک کر دے گی۔مسٹر سیسودیا نے آج پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پی ڈبلیو ڈی افسران اپنے زون کے تحت آنے والی تمام سڑکوں کا معائنہ کریں اور ضرورت کے مطابق ان کی مرمت کروائیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں ایک ہفتہ کے اندر اسٹیٹس رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شدید بارش ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پی ڈبلیو ڈی کی کئی سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ، جس سے لوگوں کو آنے جانے میں کافی تکلیف ہورہی ہے ۔ اس کے پیش نظر دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر پی ڈبلیو ڈی کے تحت تمام سڑکوں کو گڈھے سے پاک کیا جائے اور سڑکوں پر ضروری مرمت کا کام کیا جائے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔