اندور سنٹرل جیل سے منور فاروقی کی رہائی

,

   

اندور۔ اسٹانڈ آپ کامیڈین منورفاروقی ہفتہ کی رات دیر گئے اندور سنٹرل جیل سے بار ائے‘ ایک روز قبل مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ایک معاملے میں انہیں سپریم کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔

جیل عملے کے ایک عہدیدار نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات ملنے کے بعد جیل انتظامیہ نے فاروقی کو جیل سے رہا کیاہے۔

مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ایک معاملے میں گرفتاری کے بعد یکم جنوری سے منور فاروقی اندور سنٹرل جیل میں قید تھے۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے 28جنوری کو درخواست مسترد کردئے جانے کے بعد جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے فاروقی کو عبوری ضمانت فراہم کی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت عظمی نے فاروقی کے خلاف درج ایک ایف ائی آر کے معاملے میں پریا گ راج کی ایک عدالت کی جانب سے جاری گرفتاری کے وارنٹ پر بھی روک لگادی ہے۔

عینی شاہدین نے کہاکہ کامیڈین فاروقی اپنے اوپر لگے الزامات کی پسپائی کے پس منظر میں بڑی خاموشی کے ساتھ جیل سے باہر ائے۔ ان کی رہائی کے متعلق جانکاری ملنے کے بعد میڈیا کے لوگوں کی بھاری تعداد جیل کے باہر اکٹھا ہوگئی تھی۔

رہائی سے کچھ وقت قبل اندورسنٹرل جیل کے ایک اہلکار نے کہاتھا کہ اسی طرح کے ایک معاملے میں پریاگ راج کی ایک عدالت نے فاروقی کو 28فبروری کے روز پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جیل کے طریقہ کار کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پریاگ راج کی عدالت کے ایک بااثر سرکاری افیسر سے احکامات ان کی رہائی کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔