انسٹاگرام پر مقبول سحر تابار کو ایران نے کیاگرفتار

,

   

ایران۔ ایک ایرانی انسٹاگرام اسٹار جو انجلینا جولی سے مماثل بھڑکاؤ تصویریں پوسٹ کی تھی کو توہین کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے‘

ذرائع ابلاغ کے ذریعہ اس بات کی جانکاری ملی ہے۔

دی نیشنل کی جانکاری کے مطابق سحر تابارکو ”تہذیبی جرم اور سماجی وہ اصولی بدعنوانی“ کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے‘ نیم سرکاری نیوز ایجنسی کا حوالہ اس نے دیا ہے۔

انہوں نے اپنے چہرے کو کاسمٹک سرجری سے تبدیل کیا اور کچھ حد تک جولیاکی طرح دیکھائی دے رہی تھیں اور فیس بک کے اپنے انسٹاگرام پر اس کو پوسٹ کیا

۔مذکورہ رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”انہیں توہین‘ تشدد بھڑکانے‘ غیرمہذب طریقے سے آمدنی بڑھانے جس کا مطالب نوجوانوں کو بدعنوانی کے حوصلہ افزائی کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیاگیاہے“۔

سوشیل میڈیا میں صرف انسٹاگرام کو ہی ایران میں منظوری دی گئی ہے جبکہ دیگر تمام سوشیل میڈیاپلیٹ فارم جیسے فیس بک او رٹوئٹر پر امتناع عائد کردیاگیاہے۔

پچھلے سال انسٹاگرام پر وہ اپنے پلاسٹک سرجری کے ذریعہ تبدیل شدہ سلسلہ وار تصویریں پوسٹ کرنے کے بعد کافی مشہور ہوئی تھیں۔

بعض تصویروں میں ”وہ اپنے سر پر حجاب پہنے اور سفید پٹی ناک پر لگائے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں جو عام طور پر ایران کی سڑکوں پر نظر آتے ہیں“