انـتـقـال

   

حیدرآباد 16 اپریل (راست) قوم مہدویہ کی دینی شخصیت اور عالم حضرت ڈاکٹر سید علی اطہر یداللہی فرزند حضرت سید علی اشرف مرحوم ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر کا بہ عمر 90 سال آج دوپہر 12.30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ صبح 10 بجے مسجد حضرت سید مرتضیٰ واقع نزد کھلہ چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین حظیرہ شہیداں چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فرزند سید علی عرفان میاں سے فون نمبر 9393575674 ، 8247500446 پر ربط کریں۔
٭محترمہ فرزانہ نسرین زوجہ جناب میر سادت علی خان دختر نواب میر عبدالحکیم خان ساکن نظام کالونی ٹولی چوکی کا 15 اپریل 2023 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد چوک محبوب چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت بندے شاہ صاحب ریاست نگر پھسل بنڈہ سنتوش نگر میں عمل میں آئی۔ زیارت 18 اپریل کو مسجد ابوبکرؓ الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9177157786 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ رابعہ بیگم زوجہ جناب نوراللہ خان موظف ڈی ایس پی ساکن اندرا لوک بنجارہ ہلز روڈ نمبر ایک کا 15 اپریل 2023 ء کو 10.30 بجے صبح بعمر 104 سال انتقال ہوگیا۔ تدفین مسجد عالمگیر قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 17 اپریل کو مسجد عالمگیر شانتی نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849064880 یا 9618031097 پر ربط کریں۔