انـتـقـال

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب یوسف شریف (وسیم ) عمر 62 سال ولد جناب حسن شریف کا آج رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ کو بعد ظہر مسجد صالحین کمہارواڑی کالونی عیدی بازار میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8801558876 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔
٭٭ حافظ و قاری محمد فہیم الدین نائب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا کا 21 جولائی کو مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 22 جولائی صبح 8 بجے جامعہ اسلامیہ ابی بن کعب ؓ ، حیات نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان متصل مسجد حیات بخشی بیگم حیات نگر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440256974 ۔ 9849257320 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالکریم ( لینڈ لارڈ ) ولد جناب غلام محی الدین مرحوم ساکن شمس آباد کا بعمر 97 سال انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جمعہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور اولیاء بی قبرستان شمس آباد میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 4 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700060571 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بشیر بیگم زوجہ جناب علی حسین مرحوم عرف ابو ریڈہلز کا بعمر 80 سال ، جمعرات 20 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد دارالعرفان ریڈہلز میں ادا کی گئی ۔ تدفین قطب شاہی قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849226284 ۔ 9246531931 پر ربط کریں ۔۔