انــتــقــال

   

حیدرآباد : ڈاکٹر خواجہ حبیب الدین ولد جناب خواجہ محی الدین مرحوم ڈسٹرکٹ رجسٹرار ساکن ملے پلی کا بروز اتوار 5 جولائی کو صبح 10 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ شانتی نگر قبرستان میں ادا کی گئی اور تدفین اسی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند ڈاکٹر خواجہ آصف الدین اور دو دختران شامل ہیں۔مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ غریب مریض یا عوام سے علاج کیلئے کوئی فیس نہیں لیتے تھے۔ اس کے علاوہ اپنے مریضوں کے علاج کیلئے وقت اور فاصلہ سے بے نیاز ہوکر خدمات انجام دیتے تھے۔ ڈاکٹر صاحب کوویڈ سے متاثر ہونے کے باوجود ملے پلی میں اپنی مریضوں کی آخری دم تک خدمات انجام دی ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700280320 یا 9391263371 پر ربط کریں۔
٭جناب فاضل حسین موظف جیولوجسٹ (ماہر ارضیات) ولد جناب نصیر حسین مرحوم کا بعمر 82 سال 2 جولائی بروز جمعرات مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان اے بیٹری لائن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9676801406 یا 7330790317 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید منور حسین نہری (ٹیبل ٹینس کوچ اسپورٹس سوپروائزر سکندرآباد کلب) ساکن سکھ ویلیج سکندرآباد ولد جناب سید حیدر نہری مرحوم کا 4 جولائی کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ بعد عشاء تاڑبن قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8801505080 یا 9160999449 پر ربط کریں۔
٭ الحاج محمد اکبر باشاہ ولد جناب عبدالصمد مرحوم کا 4 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب یکمینار مسجد مشیرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین جامع مسجد مشیرآباد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9247357088 یا 9700270639 پر ربط کریں۔
٭ جناب انیس احمد موظف ملازم آر ٹی سی ولد جناب بشیر احمد مرحوم ساکن حافظ بابا نگر کا بعمر 69 سال 2 جولائی 2020 ء بروز جمعرات مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مدینہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین سعیدآباد ذاکر حسین کالونی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، تین فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9000355211 یا 9392251887 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد محمود حسین قادری ولد جناب محمد حسین قادری مرحوم کا آج مختصر علالت کے بعد بعمر 76 سال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد آزاد شاہ علیہ الرحمہ حبیب نگر نامپلی میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین اسی مسجد سے متصل درگاہ حضرت آزاد شاہ علیہ الرحمہ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور 7 دختران شامل ہیں۔ مرحوم، مولانا محمد ساجد حسین قادری کے والد بزرگوار تھے۔ فاتحہ سیوم 6 جولائی بروز دوشنبہ بعد عصر مسجد آزاد شاہ حبیب نگر نامپلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9247158386 ، 9640078640 پر ربط کریں۔
٭ صاحبزادہ میر شامت علی خاں ولد صاحبزادہ میر احمد علی خاں ساکن نصیب نگر چندرائن گٹہ کا مختصر علالت کے بعد صبح 7 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عائشہ حسین نصیب نگر غازی ملت کالونی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد عائشہ حسین نصیب نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 8639841956 یا 9346842907 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ سید شاہ رفعت اللہ حسینی ولد جناب سید شاہ اسداللہ حسینی کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد نور میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ جیل عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8143744781 یا 8977297129 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد قدیر صابری ولد جناب محمد خواجہ میاں مرحوم ساکن سلطان شاہی ریٹائرڈ یو ڈی سی محکمہ الیکٹرسٹی کا ہفتہ کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد قباء سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ میں عمل میں آئی۔ زیارت بعد نماز مسجد قباء سلطان شاہی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 6301590498 یا 8179194046 پر ربط کریں۔
٭ مجلس بچاؤ تحریک کے سینئر قائد مولانا سید طاہر ولد جناب سید عبدالقادر مرحوم کا بعمر 75 سال مختصر علالت کے باعث کل اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صفہ اہلحدیث معین باغ ریاست نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ واقع ریاست نگر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 9 فرزندان ، 7 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9676471718 پر ربط کریں۔ مرحوم، مولانا سید طاہر کا شمار شہر کے انتہائی اہم وضعدار شخصیتوں میں ہوتا تھا اور غازی ملت الحاج محمد امان اللہ خان مرحوم کے قریبی رفیق تھے۔
٭ جناب محمد جبار علی ولد جناب شیخ علی مرحوم کا بروز ہفتہ 4 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر بروز اتوار ادا کی گئی اور تدفین قطبی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9666099912 پر ربط کریں۔
٭ جناب میر قادر علی خان ولد جناب نواب غلام مرتضیٰ خان کا بعمر 65 سال (5 جولائی ۔ اتوار) صبح 7 بجے انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے امراض قلب کا شکار تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد امیر حمزہؓ جہاں نما ماڈل ٹاؤن کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمال بی کا تکیہ فتح دروازہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 7 جولائی کو بعد نماز عصر جامع مسجد امیر حمزہؓ ماڈل ٹاؤن کالونی جہاں نما میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور 2 فرزندان میر ناصر علی خان، میر نصیر علی خان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 8919079177 پر ربط کریں۔
٭ مرزا شفیع اللہ بیگ ولد جناب مرزا عبداللہ بیگ مرحوم کا بعمر 65 سال 5 جولائی 2020 ء کو 3 بجے دن انتقال ہوگیا۔ مرحوم، مسجد جہاں آراء ہمایوں نگر کے صدر تھے۔ مسجد جہاں آراء میں بعد نماز عشاء نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سید احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885235371 پر ربط کریں۔
٭ جناب اسلم خان ولد جناب کرم علی خان مرحوم اڈورٹائزنگ منیجر روزنامہ ’رہنمائے دکن‘ کا اتوار 5 جولائی کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد معراج ، عیدی بازار اکبر نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چنے کی بھٹی یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور 4 دختران شامل ہیں۔ مرحوم کے فرزند اس وقت بیرون ملک میں ہیں جو میت میں شریک نہ ہوسکے۔ مرحوم طویل عرصہ تک روزنامہ ’سیاست‘ سے بھی وابستہ تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9299953610 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد اسمٰعیل قادری ولد جناب محمد علی کا اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 4 جولائی کو رات میں شیخ کی مسجد مصطفی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج چراغ علی نگر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 6 جولائی کو بعد نماز عصر شیخ کی مسجد مصطفی نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 7331172014 یا 9059804082 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد یونس عرف سعید پٹیل ولد جناب محمدیوسف مرحوم متوطن موضع کاغذ گھاٹ(آغا پلی)ابراھیم پٹن منچال منڈل،ساکن نصیب نگر،حیدرآبادکا بعمر 67سال،بروز ہفتہ،4،جولائی2020ء کو انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ 5،جولائی ،بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد حضرت اْجالے شاہ صاحبؒ،سعید آباد میں ادا کی گئی۔اور تدفین قبرستان احاطہ حضرت اْجالے شاہ صاحبؒ،سعید آباد میں عمل میں آئی۔مرحوم، جنا ب محمد بشیر احمد،رکن شوری جماعتِ اسلامی ہند،یاقوت پورہ کے چھوٹے بھائی تھے۔پسماندگان میں دو فرزندان،اوردو دختران شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے ان فون نمبرات 9160308072یا 9346962600پر ربط کریں۔
٭ محترمہ محبوب بیگم ساکن چھاؤنی ناد علی بیگ زوجہ جناب سید احمد مرحوم کا 5 جولائی اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ماما رمضانی چھاؤنی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بنگلہ بینی دبیرپورہ میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو دختران اور ایک فرزند مسٹر سید ارشد شامل ہیں۔ مرحومہ، سید جیلانی ایڈوکیٹ بھونگیر کی بھاوج اور محمد جہانگیر سرپنچ حیات نگر کی چھوٹی ہمشیرہ اور سید مجیب نمائندہ سیاست برائے نیوزی لینڈ کی حقیقی چچی تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9703659887 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ سیدہ رابعہ (سابقہ صدر مدرس) دارالشفاء اسکول اہلیہ جناب محمد عبدالرشید (ٹی ایس آر ٹی سی) کا انتقال بروز اتوار 5 جولائی کو 5.30 بجے صبح ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 6 جولائی کو بوقت 4 بجے جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبرات 8074673500 یا 9494949818 پر ربط کریں۔
٭ محمد عباس علی ولد جناب محمد روشن علی مرحوم کا 4 جولائی ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد غنی اللہ شاہ منگل ہاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد غنی اللہ شاہ میں 5 جولائی کو عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8801725043 یا 9700860932 پر ربط کریں۔
٭ جناب جمیل سیٹھ پروپرائٹر سہیل ہوٹل ملک پیٹ ساکن فرحت نگر دبیر پورہ کا علالت کے بعد کل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادائیگی کے بعد ناگا باؤلی قبرستان دبیر پورہ میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند سید سہیل اور تین دختران شامل ہیں۔