اننیا پانڈے کو این سی بی کا سمن

,

   

اننیا پانڈے توقع کی جارہی تھی کہ آج 2بجے تک این سی بی کے روبرو پیش ہوں گی
ممبئی۔نارکوٹیک کنٹرول بیورو(این سی بی) کی ایک ٹیم نے جمعرات کے روز شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ کی ممبئی میں تلاشی لی ہے۔

درایں اثناء این سی بی کی ایک اورٹیم نے ممبئی میں بالی ووڈ کی اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر کی بھی تلاشی لی ہے۔ انہیں 2بجے تک این سی بی میں پیش ہونے کے لئے تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے سمن جاری کیاگیاہے۔

اس سے قبل دن میں مذکورہ اداکارہ نے ارتھر روڈ جیل میں قید آریان خان سے ملاقات کے لئے گئی تھیں۔

آریان کی گرفتاری ممبئی ساحل پر کروز شپ سے ضبط منشیات کے معاملے میں 3اکٹوبر کے روزگرفتاری عمل میں ائی تھی۔

ممبئی ہائی کورٹ میں آریان خان کی ضمانت پر سنوائی کے لئے 26اکٹوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔