حیدرآباد ۔10۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے 12 اپریل کو انٹرمیڈیٹ امتحانی نتائج کی اجرائی کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 12 اپریل اتوار کو فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 26 فروری تا 18 مارچ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا جس میں 9 لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ انٹرمیڈیٹ نتائج بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائیٹ tgbie.cgg.gov.in پر پیش کئے جائیں گے۔ موبائیل ایپ سے بھی نتائج کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ تعلیم کے شیڈول کے مطابق یکم جون سے جونیئر کالجس کی کشادگی عمل میں آئے گی۔1/k/y