انٹر نتائج کے خلاف طلبہ تنظیموں کی ریالی اور دھرنا

   

این ایس یو آئی کی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے گھیراؤ کی کوشش ،تمام طلبہ کو کامیاب قرار دینے کا مطالبہ
حیدرآباد۔20۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے نتائج میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف طلبہ تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ طلبہ تنظیموں نے اج نارائن گوڑہ فلائی اوورس سے آر ٹی سی چوراہے تک ریالی منظم کی جبکہ این ایس یو آئی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے گھیراؤ کی کوشش کی ۔ فرسٹ ایئر کے نتائج محض 49 فیصد رہے جبکہ پہلی مرتبہ 51 کیسس امیدوار ناکام رہے۔ طلبہ تنظیموں نے تمام ناکام امیدواروں کو کم از کم نشانہ نات کے ساتھ پاس کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے نتائج سے مایوس ہوکر خودکشی کرنے والے طلبہ کے پسماندگان کو حکومت کی جانب سے ایکس گریشیا کی مانگ کی۔ احتجاجی ریالی میں طلبہ تنظیموں نے بے قاعدگیوں کے قصور وار عہدیداروں کے خلاف کارروائی اور سپلیمنٹری امتحانات کی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ طلبہ تنظیموں نے حکومت کی جانب سے مداخلت کی اپیل کی اور کہا کہ انٹرمیڈیٹ امیدواروں کو انصاف کی فراہمی تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ اسی دوران این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ کی قیادت میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے گھیراؤ کی کوشش کی گئی ۔ پولیس نے احتجاجیوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ این ایس یو آئی نے سپلیمنٹری امتحان میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے بورڈ کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ۔ پولیس نے این ایس یو آئی کے کارکانوں کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ انٹر کے نتائج اس قدر کم آئے ہیں۔ طلبہ کی شکایت ہے کہ اسٹڈی کا وقت دیئے بغیر اچانک امتحانات کے انعقاد سے کئی طلبہ ناکام ہوگئے۔ ر