انڈونیشیاء میں 6.9شدت سے زلزلوں کے جھٹکے کے بعد سونامی کا انتباہ

,

   

جاکارتہ۔اتوار کے روز انڈونیشیاء میں 6.9شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے پیش آیا‘ مذکورہ یوایس جیولوجیکل سروے کی نے سونامی کا انتباہ دیا ہے جس کے بعد سے مقامی لوگوں میں خوف او ردہشت کا ماحول دیکھا گیا اور وہ مکانات چھوڑ کر جارہے ہیں۔

یو ایس جی ایس کے مطابق 24کیلومیٹر زمین کی گہرائی میں مذکورہ جھٹکے پیش ائے جس کا مرکز شمالی سولاویسا اور شمالی مالوکو کے درمیان موکو سا سمندر تھا۔مقامی جیولوجیکل ایجنسی نے ساحل کے قریب رہنے والے لوگوں کو سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

کسی جانی اور مالی نقصان کی فوی طور پر جانکاری نہیں ملی مگر شمالی مالوکو صوبہ کے لوگوں نے زلزلہ کے جھٹکوں سے پیدا ہونے والے خوف کا خلاصہ ضرور کیاہے۔ایک مقامی بوڈی نورگینٹو نے اے ایف پی سے کہاکہ”میں سونے کے لئے جارہاتھا‘ اسی وقت کھڑکی میں کھڑکھڑاہٹ شروع ہوگئی۔

کافی مضبوط جھٹکے تھے۔ میں اپنے گھر سے دوڑا اور تمام پڑوسی بھی دوڑنے لگے“۔ یو ایس جی ایس کے مطابق خراب انداز کی تعمیر اورکمزور عمارتوں کوقابل لحاظ نقصان کا امکان ہے۔

اپنے محل وقوع کے سبب انڈونیشیاء پر ہمیشہ اس طرح کے خطرے کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں

۔سال2004میں بھی جان لیوا زلزلے کے جھٹکے جو 9.1کی شدت سے پیش ائے تھے ملک میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی اور سونامی کا سبب بنا جس میں سارے علاقے سے 220000لوگ مارے گئے جس میں انڈونیشیاء کے 168000لوگ بھی شامل تھے۔

باسنگ ڈے کی آفت 1900کے بعد دنیا کی سب سے بڑی مشکل تھی جس میں سمندر کی لہریں بعض مقامات پر پچاس فٹ اونچی ہوگئی تھی۔

پچھلے سال 7.5شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے پالو میں سونامی کا سبب جس میں سولاویسی جزیرہ کے 2200سے لوگ مارے گئے جبکہ ہزاروں لاپتہ بتائے گئے ہیں