جکارتہ : ملک کے محکمہ موسمیات اور جیوفزکس ایجنسی نے کہا کہ اتوار کو وسطی انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی صوبہ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن اس سے سونامی نہیں آیا ۔ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ جکارتہ کے وقت کے مطابق صبح 7:03 بجے آیا جس کا مرکز کیپولوان سیتارو ضلع سے 69 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 255کلومیٹر سمندر کے نیچے تھی ۔اس نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے صوبے شمالی مالو میں بھی محسوس کئے گئے۔