انڈیگو اپنی 20فیصد کی قریب پروازوں کومنسوخ کرے گا‘ فیس میں تبدیلی بھی معاف ہوگی

,

   

نئی دہلی۔ کویڈ کے بڑھتے معاملات کی وجہہ سے ہوائی جہاز کمپنی انڈیگو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ اپنی مقررہ پروازوں میں 20فیصد منسوخ کرے گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ”ہم توقع کررہے ہیں کہ موجودہ مقررہ اپریشنوں میں سے 20فیصد کے قریب خدمات سے دستبردارکرلئے جائیں گے“۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”جہاں تک ممکن ہو‘ کم از کم 75گھنٹے پہلے پروازوں کی منسوخی کی جائے گی اور اگلی دستیاب پرواز میں مسافرین کو منتقل کیاجائے گا اور ہماری ویب سائیڈ کے پلان بی کا استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے سفرتبدیل کرنے کے بھی اہل ہوں گے“۔

اس کے علاوہ انہوں نے مارچ2022تک کے لئے 31جنوری 2022سے تمام نئے اور پہلے سے کی گئی بکنگس کی تبدیلی شدہ فیس کو معاف کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔

مذکورہ ائیرلائن اپریٹر نے اپنے مسافرین پر زوردیا ہے کہ وہ کال سنٹر پر جڑنے سے باز رہیں اسکے بجائے جہاں پر بھی ممکن اس کے عصری چیانلوں سے جڑیں کیونکہ وہاں پر کالس کی تعداد بہت زیادہ ہے۔