انگریزی اخبار ڈان کے سی ای او پر بدفعلی کا الزام

,

   

اسلام آباد ۔ 31ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فلمی صنعت کی مشہور شخصیت جمشید محمود رضا نے انگریزی زباں کے اخبار ڈان کے سی ای او پر الزام عائد کیا ہے کہ اُن کے ساتھ (رضا) 13 سال قبل بدفعلی کی تھی ۔ رضا نے کئی سلسلہ وار ٹوئٹس کے ذریعہ ڈان کے سی ای او حمید ہارون پر الزام لگاتے ہوئے جمشید نے کہا کہ یہ الزامات اخبار سے مربوط نہیں ہیں بلکہ ایسے دیگر متاثرین کو تحریک دینے کیلئے ہیں جو خاموش ہیں۔ دوسری طرف حمید ہارون نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ خود اُن کو اور اُن کے اخبار کو خاموش کرنے کی ایک سازش ہے ۔ یہ ایک من گھڑت کہانی ہے اور اُن لوگوں کی ایماء پر تیار کی گئی ہے جو مجھے خاموش کرنا چاہتے ہیں ۔