انگلینڈ نے دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیا

   

مانچسٹر ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے 24ویں میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 150رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلا مقام اپنے نام کرلیا ہے۔مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ پر 247رنز تک محدود رہا۔افغانستان کی طرف سے حشمت اللہ شاہدی نے 76، رحمت شاہ 46،اصغر افغان44 اور گل بدین نبی 37 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ انگلینڈ کے آرچر اور راشد نے فی کس3 جبکہ ووڈ نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس سے قبل میزبان انگلینڈ نے کپتان ایان مورگن کی ریکارڈ ساز اننگز اور بیرسٹو اور جو روٹ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 397 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ میچ میں بہترین کارکردگی پر مورگن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ایونٹ میں فی کس 5 میچز کھیلے ہیںاور4 مرتبہ فتح پائی اور ایک مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، دونوں کے پوائنٹس کے تعداد 8 ہے۔ لیکن انگلینڈ نے رن ریٹ کے فرق سے آسٹریلیا کو پوائنٹس ٹیبل پر شکست دی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کی تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور ہندوستان ایونٹ اب تک ناقابل شکست ہیں۔