انگلینڈ کا 16 برس بعد پاکستان کا دورہ

   

لندن ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا، انگلش ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں 16 برس بعد پاکستان پہنچے گی۔انگلش کرکٹ ٹیم اکتوبر میں کراچی میں دو ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 میچز 14 اور 15 اکتوبرکرکراچی میں ہوں گے۔ انگلش کرکٹ ٹیم 12 اکتوبرکرکراچی پہنچے گی۔ دورے کے اختتام پر دونوں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے16 اکتوبر کو اکٹھے ہندوستان روانہ ہوجائیں گی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل آخری مرتبہ سال 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔مہمان ٹیم نے یہاں 3 ٹسٹ اور 5 ونڈے میچز کھیلے تھے۔اس کے بعد پاکستان نے سال 2012 اور 2015 میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر انگلینڈ کی میزبانی کی ہے۔