دبئی ۔آئی سی سی نے ٹسٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کی جیت کر انگلینڈ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے جدول میں تیسرے نمبر پر آگیا۔سیریز سے قبل انگلینڈ چوتھے مقام پرتھا۔ 1-2 کی کامیابی سے انگلینڈکو 80 نشانات ملے ہیں۔ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں انگلینڈ کے نشانات کی تعداد 226 ہوگئی۔ہندوستان 360 نشانات کے ساتھ پہلے اورآسٹریلیا 296 نشانات کے ساتھ دوسرے مقام پر موجودہے۔ بولروں کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمینز کا پہلا مقام برقرار جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دوسرے نمبر پر فائز ہیں۔ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ تیسرے نمبرپر آگئے ہیں۔بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا پہلا جبکہ ہندوستان کے کپتان کوہلی کا دوسرا نمبر ہے۔ آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے نمبر پر جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز میں ہندوستان کے رویندرا جڈیجہ تیسرے نمبر پر ہیں۔