انگلینڈ کی کمپنی کا ریاست کے فارما سیکٹر میں سرمایہ کاری

   

کے ٹی آر کے دورے کے موقع پر کمپنی کے ایم ڈی کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے فارما شعبہ میں ایک اور بین الاقوامی کمپنی نے سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے ۔ انگلینڈ کے سرفیس میجرمنٹ سسٹمز نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ جس نے پارٹیکل کریکٹرائزیشن لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر انگلینڈ کے دورے پر ہیں اس موقع پر انہوں نے سرفیس میجرمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر سے ملاقات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں 7 ہزار مربع میٹر سطح کی پیمائش پر ایک لیبارٹری قائم کی جائے گی اور اس کو دو سال میں توسیع دی جائے گی ۔ کمپنی کے ایم ڈی نے کہا کہ یہ لیاب قومی اور بین الاقوامی فارما کمپنیوں کے فارما سیوٹیکل ٹرائلز کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوگی ۔ کے ٹی آر نے حیدرآباد میں سرمایہ کاری کرنے سے اتفاق کرنے پر کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت نے کہا کہ فارما سیکٹر میں حیدرآباد اپنی تسلط برقرار رکھا ہے جس کا یہ ثبوت ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد میں جو سازگار ماحول ہے وہ ملک کے دوسرے ریاستوں میں نہیں ہے ۔۔ ن