انگلینڈ کے مقابلے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست

   

جوروٹ 100 رن ناٹ آؤٹ ، آرچر اور ووڈ کی بہترین بولنگ
ساؤتھ ہیمٹن /14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جوروٹ کی شاطرانہ سنچری اور جانی بیرسٹو کے 46 گیندوں میں 45 رن آرچر کے 30 رن کے عوض تین وکٹ اور ووڈکے 18 رن کے عوض تین وکٹ نے انگلینڈ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آج یہاں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹس سے شکست دیتے ہوئے میچ اپنے نام کرنے میں مدد کی ۔ جوروٹ 94 گیندوں میں 100 بناکر ناٹ آوٹ رہے ان کی سرنچری میں 11 شاندار چوکے بھی شامل ہیں ۔ بن اسٹوکس 10 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ انگلینڈ نے 33.1 اوورس میں 213 رن کا ہدف پورا کیا ۔ انگلینڈجو تین میچوں میں چار پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلے چوتھے مقام پر تھی ۔ آسٹریلیا کو چار میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرا مقام حاصل ہوا ۔ نیوزی لینڈ چار میچوں میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی ۔