اومی کرون کے کیسیس کے بعد بھینسہ میں چوکسی

   

بھینسہ ۔ ملک میں اومی کرون وائرس سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہونے پر تلنگانہ حکومت کافی چوکسی اختیار کرچکی ہے جس کے پیش نظر ضلع نرمل کلکٹر مشرف علی فاروقی کی ہدایت پر بھینسہ میں محکمہ ریونیو ، محکمہ بلدیہ اور محکمہ صحت کے عہدیداران کافی متحرک انداز میں کوویڈ ٹیکہ اندازی کے لیے عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے اپنی خدمات میں مصروف دیکھے جارہے ہیں اور بلدیہ کمشنر ایم اے علیم کی نگرانی میں بلدی عملہ کے علاوہ ڈاکٹر متین اللہ ، اربن ایچ ای او کلیم الدین ، اے این ایمس کی ٹیم اور پولیس جوان کوویڈ ٹیکہ اندازی کو صد فیصد بنانے کے لیے خصوصی مہم کے تحت گھر گھر اور دکانوں پر پہنچ کر ٹیکہ اندازی کے عمل کو مکمل کیا جارہا ہے جبکہ آج سے شہر کے راشن ڈیلرس دکانوں پر ٹیکہ اندازی مراکز قائم کرتے ہوئے اے این ایمس کی ٹیم کو خدمات کے لیے متعین کرتے ہوئے راشن کارڈ صارفین کو ویکسین دیا جارہا ہے جس کا معائنہ کرنے کے لیے ڈپٹی تحصیلدار چندر شیکھر ، آر آئی پراوین کمار اور دیگر ریونیو عہدیدار خصوصی نگرانی کررہے ہیں مذکورہ عہدیداروں نے کہا کہ عوام کوویڈ ویکسین سے متعلق کسی بھی غلط افواہوں اور شک و شبہات پر ہرگز یقین نہ کریں بلکہ بے خوف ہوکر ویکسین کی دونوں خوراک لیتے ہوئے کوویڈ اور اومی کرون وائرس سے مقابلہ کے لئے حکومت کا تعاون کرتے ہوئے کوویڈ وائرس کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔