سری نگر: جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ افسران کے مطابق ترال علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی۔ جب محاصرہ کیا جا رہا تھا، دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ اب تک ایک دہشت گرد مارا جا چکا ہے۔