اونٹ کے پیشاب سے کورونا کا علاج!

   

تہران۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اس وقت ساری دنیا خوفناک اور جان لیوا وباء کورونا کی لپیٹ میں ہے اور اب تک اس بیماری کا کوئی توڑ نہیں نکالا جا سکا لیکن ایران کے نقالی صفت عہدیدار اور ان کے نام نہاد مذہبی لیڈر کورونا کے علاج کے لیے نِت نئے اور مضحکہ خیز ٹوٹکٹے پیش کرکے سوشل میڈیا پر اپنے لیے طنز وتنقید کا سامنا مہیا کررہے ہیں۔ گذشتہ ماہ ایک ایرانی مذہبی رہ نما کو کورونا کے مریضوں کو ارق معطر نامی ایک تیل شفا کے ذریعے صحت یاب کرنے کی ناکام کوشش کے بعد ایک صاحب نے مٹی کو کرونا کے علاج کا ذریعہ بتایا اور اب ایک نیا ٹوٹکا سامنے آیا ہے کہ اونٹ کے پیشاب میں کرونا جیسے عالمی وباء کا علاج مضمر ہے۔