اوڈیشہ میں مختلف ذاتوں کے جوڑے کا سرمونڈھ دیا گیا

,

   

منڈوا (اوڈیشہ)۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ کے گائوں منڈوا کے دیہاتیوں کے لیے ’’بین الذات‘‘ (دو مختلف ذاتوں کے جوڑوں کے درمیان )شادی کرنے پر نو شادی شدہ جوڑے کا سر مونڈھ دیا اور انہیں گلی کوچوں میں گھمایاگیا۔ شادی کے بعد دلہا اپنی دوسری ذات کی دلہن کے ساتھ ہفتہ کی رات سسرال کے رشتہ داروں سے ملنے آیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت روشنی میں آیا جب سوشیل میڈیا پر اس کا ویڈیو عام ہوگیا۔ پولیس نے 21 افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے ان میں سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔