اویسی‘ بی جے پی میں چچا بھتیجا کا رشتہ ہے۔ راکیش ٹکیٹ

,

   

ٹکیٹ کابیان ’کسان مہاپنچایت“ کے دوران آیا ہے او ریہ اویسی کے سی اے اے این آر سی سے دستبرداری کی مانگ پر تھا۔


لکھنو۔بھارتیہ کسان یونین لیڈر راکیش ٹکیٹ نے اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اواسی پر ان کے سی اے اے این آر سی سے ستبرداری کی مانگ شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اویسی کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ چچا او ربھتیجا کا رشتہ ہے اور وہ جو چاہئے بی جے پی سے راست پوچھ سکتے ہیں۔

ٹیکٹ نے کہاکہ ”اویسی اور بی جے پی کا رشتہ چچا بھتیجا کاہے۔ انہیں ٹی وی پربات نہیں کرنی چاہئے‘ وہ راست پوچھ سکتے ہیں“۔

ٹکیٹ کابیان لکھنو میں پیر روز منعقدہ سمیوکت کسان مورچہ کی نگرانی میں منعقدہ ’کسان مہاپنچایت“ کے دوران آیا ہے او ریہ اویسی کے سی اے اے این آر سی سے دستبرداری کی مانگ پر تھا۔

ٹکیٹ نے مزیدکہاکہ ”مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا تینی کا برطرف کیاجانا چاہئے۔ایم ایس پی پر قانون بنے۔ متوفی 750کسانوں کے افراد خاندان کی کفالت۔ دودھ پر بھی ایک پالیسی آرہی ہے جس کے بھی ہم خلاف ہیں۔

ان تمام پر ہم بات کرنا چاہتے ہیں“۔ مرکزی کے تین زراعی قانون سے دستبرداری کے اعلان کے بعد مذکورہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) صدر نے اتو ار کے روز مرکم سے شہریت ترمیمی ایکٹ(سی اے اے) سے دستبرداری کااستفسار کیا اور کہاتھا کہ اگر اس سے دستبرداری اختیار نہیں کی گئی تو پھر مظاہرین ”اترپردیش کی سڑکوں پراتریں گے اور یہا ں ایک او رشاہین باغ بنادیاجائے گا“۔

بارہ بنکی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ”بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت سے میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) واپس لینے کی مانگ کرتاہوں“۔

انہوں نے کہاتھا کہ ”اگر حکومت قومی آبادی رجسٹرار(این پی آر) اور قومی راجسٹرار برائے شہریت(این آر سی) پرقانون بناتی ہے تو ہم سڑکوں پراتر جائیں گے ایک اور شاہین باغ بنائیں گے۔ میں خود وہاں پر موجود رہوں گا“۔