اویسی پر کوئی کیس نہیں کیونکہ وہ مودی کی مددکررہے ہیں۔ حیدرآباد میں راہول کا بیان

,

   

انہوں نے کہاکہ اگر مودی کودہلی میں شکست دینا ہے تو پہلے تلنگانہ میں تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو ہرانا ہوگا


حیدرآباد۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے منگل کے روز کہاکہ ان کی منشاء ملک میں نفرت کوختم کرنا ہے اور اس کام کے لئے مرکز میں وزیراعظم نریندرمودی کو شکست دینے کی ضرورت ہے۔

نامپلی میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایاکہ آر ایس ایس‘ مودی اور ”تعصب پرستوں“ نے پورے ملک میں نفرت پھیلائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ”کانگریس نے نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھولنے کا نعرہ لگایاتھا“اورمزیدکہاکہ کیونکہ مودی کے خلاف وہ لڑرہے ہیں‘ ان کے خلاف مختلف ریاستوں 24مقدمات درج ہوئے ہیں اور وقت وقت پرعدالت سے انہیں سمن آتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”پہلی مرتبہ ہت عزت کے معاملے میں انہیں دوسال قید کی سزا ہوئی ہے۔میری لوک سبھا رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔ میرا سرکار گھر چھین لیاگیاتھا۔میں نے کہامجھے یہ نہیں چاہئے۔

میرے گھر ملک کے کروڑ ہالوگوں کے دل میں ہے“۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے خلاف مبینہ”قابل اعتراض“ تبصرہ کرنے پر 2018کے ایک ہت عزت معاملے میں گاندھی کو پیر کے روزاترپردیش کی ایک پی ایم ایل اے عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔

راہول گاندھی نے یہاں نامپلی میں اپے تقریر میں یوپی کورٹ کے سمن کا کوئی حوالہ نہیں دیا ہے۔


گاندھی نے کہاکہ ”یہ لڑائی نظریاتی ہے اور میں کوئی سمجھوتا اس پر نہیں کروں گا“


راہول کا اویسی پر وار
اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی پر وار کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ اویسی کے خلاف کئی مقدمات کیوں نہیں ہیں۔ دعوی کرتے ہوئے کہ ای ڈی اور سی بی ائی جیسی ایجنسیاں ہر وقت ان کے پیچھے رہتی ہیں‘ گاندھی نے پوچھا کہ اویسی کے پیچھے کوئی ایجنسی کیوں نہیں ہے۔

انہوں نے دعوی کیاکہ یہ اویسی کے حلاف کوئی کیس کیوں نہیں ہے ایسا سوال پیدا ہوتا ہے او رجواب یہ ہے کہ اے ائی ایم ائی ایم صدر مودی کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے اے ائی ایم ائی ایم کومختلف ریاستوں میں بی جے پی کی مدد کرنے اور کانگریس کونقصان پہنچانے کے لئے امیدواروں کومیدا ن میں اتارنے کے لئے مورد الزام ٹہرایاہے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ ان کا مقصد ملک سے نفرت کو ختم کرنا ہے اور اس کے لئے دہلی میں مودی کو شکست دینا ہوگا۔


مودی کی ہار کے لئے کے سی آر کو شکست ہونا چاہئے۔ راہول
انہوں نے کہاکہ اگر مودی کودہلی میں شکست دینا ہے تو پہلے تلنگانہ میں تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو ہرانا ہوگا۔

انہوں نے الزام لگایاکہ بی آر ایس‘ بی جے پی اوراے ائی ایم ائی ایم ایک ساتھ ملکر کام کررہے ہیں اور پارلیمنٹ میں مودی حکومت کی بی آر ایس کی جانب سے کی گئی مدد کی طرف اشارہ بھی کیا۔انہوں نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ کے سی آر کے خلاف کوئی مقدمہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”وہ (کے سی آر)بہت زیادہ بدعنوان حکومت چلارہے ہیں“۔ انہوں نے کہاکہ ای ڈی‘سی بی ائی اور ائی ٹی جیسی ایجنسیاں کے سی آر او راے ائی ایم ائی ایم کے پیچھے نہیں ہیں۔