آدھار ترمیمی قانونی بِل لوک سبھا میں منظور

   

نئی دہلی 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج آدھار قانون ترمیمی بِل کو منظور کیا گیا اور اِس سے مربوط دو قوانین میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس سے انفرادی طور پر شہریوں کو رضاکارانہ طور پر بائیو میٹرک آئی ڈی کی پیشکش کی گئی ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ آدھار کارڈ کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لئے اور موبائیل فون کنکشن حاصل کرنے کے لئے شناختی تصدیق کی حیثیت سے دیا جانا اختیاری ہوگا۔ آدھار اور دیگر قوانین ترمیمی بِل میں تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ گزشتہ سال 26 ستمبر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ہی حکومت نے اِس قانون میں تبدیلی لائی ہے۔ سپریم کورٹ نے بینک کھاتے کھولنے یا ٹیلی فون کنکشن کے لئے آدھار کو لازمی قرار نہیں دیا۔