روم ۔30؍جون ( ایجنسیز )اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے پیر کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آج امریکہ مخالف نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کل گھٹنے ٹیکے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط اتحاد کا انحصار ایمانداری پر ہوتا ہے، اندھی وفاداری پر نہیں۔ ٹرمپ نے دعو ی کیا تھا کہ میلونی نے ان کے ساتھ تصویر کیلئے ‘منتیں’ کیں جس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ ٹرمپ کے توہین آمیز ریمارکس کے باعث اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے 21 اور 22 جون کا اپنا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا۔