اپارٹمنٹ میں قبیح حرکت کے الزام میں ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔30 جون، ( سیاست نیوز) ملک پیٹ کے علاقہ موسی باغ میں سیون ہلز اپارٹمنٹ کی تیسری منزل میں پڑوسی کے باتھ روم میں تانک جھانک کے الزام میں 37 سالہ آر شیوا کمارساکن فتح نگر بالا نگر جو ایک جج کے پاس اٹینڈر کا کام کرتا ہے کو رہائشیوں کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ عمارت کے مکینوں نے انتہائی قبیح حرکت کرنے والے اس شخص شیوا کمار کے خلاف سخت کارروائی کا پولیس سے مطالبہ کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اپارٹمنٹ کے مکینوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 27جون کی شام پیش آیا۔ ملزم کو مقامی عوام نے ملک پیٹ پولیس کے حوالے کردیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے شیو ا کمار کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔