اپریشن اجئے۔اسرائیل سے 235ہندوستانیوں کولے کر دوسری پرواز دہلی پہنچی

,

   

پہلی پرواز میں 212ہندوستانی جمعہ کے روز دہلی پہنچے تھے


دہلی۔اسرائیل میں جاری جنگ کے دوران 235ہندوستانی شہریوں بشمول شیرخوار بچوں پر مشتمل 235کا دوسرا جتھا ’اپریشن اجئے‘ کے تحت ہفتہ کی صبح نئی دہلی پہنچا۔

https://x.com/ANI/status/1713013985233318327?s=20

مملکتی وزیر برائے داخلی امور اور تعلیم راج کمار رنجن سنگھ اس گروپ کے استقبال کے لئے ائیر پورٹ پہنچے۔ وزرات داخلی امور نے ایکس پر لکھا کہ”اپریشن اجئے شہریوں کوگھر لانے کااپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری پرواز جس میں 235شہری سوار تھے نئی دہلی پہنچ گئی ہے۔ مملکتی وزیر داخلی امور رنجن کمار نے ائیر پور ٹ پر ان شہریوں کااستقبال کیا“۔

https://x.com/DrSJaishankar/status/1712921209862770949?s=20

سنگھ نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ ”اسرائیل سے ہندوستانیوں کے دوسرے جتھے کا استقبال کیا ہے۔ یہ جان کر بہت مسرت ہوئی ہے کہ جی او ائی کے تیز ردعمل اپریشن اجئے اور ای ای اے ائی کے تیز اشتراک کی تعریف کی جارہی ہے

https://x.com/ANI/status/1713019202670649551?s=20

اس سے قبل خارجی وزیر امور ایس جئے شنکر نے ایک پرواز کی تصویر شیئر کی تھی جس میں 235ہندوستانی شہری سوار تھے‘ جمعہ کی رات 11:02کو یہ پرواز تل ابیب سے اڑان بھری تھی۔]

ہندوستانیوں نے جمعرات کے روز ”اپریشن اجئے“ لانچ کیاتاکہ خصوصی چارٹر کے ذڑیعہ اسرائیل میں حماس کے حملے کے بعد پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کومحفوظ طریقے سے واپس لوٹنے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔پہلی پرواز میں 212ہندوستانی جمعہ کے روز دہلی پہنچے تھے۔

مرکزی حکومت اس سفر کے اخراجات برداشت کررہی ہے۔ فلسطین او راسرائیل میں حالات کی نگرانی کے لئے خارجی امور کی وزرات نے قومی درالحکومت میں 24گھنٹوں نگرانی کرنے والے ایک کنٹرول روم قائم کیاہے۔

اسرائیل سفار ت خانہ کے مطابق 18,000کے قریب ہندوستانی شہری اس ملک میں رہ رہے اور کام کررہے ہیں‘ بس میں دیکھ بھال کرنے والے‘ اسٹوڈنٹس‘ متعدد ائی ٹی پیشہ وار‘ اور ہیرا کاروباری شامل ہیں۔ اس حملے میں 1300سے زائد اسرائیل میں جبکہ 1530سے زائد غزہ میں لوگ مارے گئے ہیں۔