اپریل 8 کو مکمل سورج گرہنہندوستان میں نہیںدیکھا جاسکے گا

   

حیدرآباد 21 مارچ ( ایجنسیز) اپریل کی 8 تاریخ کو آسمان پر کرشمہ ہونے والا ہے۔ اس دن سال کا پہلا مکمل سورج گرہن ہوگا۔ سورج گرہن عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، پھر کچھ دیر اندھیرا چھا جاتا ہے تاہم اگر چاند زمین اور سورج کے درمیان آجائے اور سورج کو ڈھانپ لے تو مکمل سورج گرہن ہوتا ہے۔ 8 اپریل کو امریکہ کے بیشتر علاقوں میں اندھیرا چھا جائیگا جس سے سینکڑوں اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ لوگ اس مکمل سورج گرہن کو دیکھنے تیار ہیں جو گذشتہ سال 14 اکتوبر کو رنگ آف فائر کے بعد آنے والا ہے ۔ میکسیکو میں شروع ہونے والا سورج گرہن ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، مسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر اور مین ریاستوں سے کینیڈا پہنچے گا۔ ان ریاستوں میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا۔ یہ گزشتہ 50 برس کا طویل سورج گرہن ہوگا جو ہندوستانی وقت کے مطابق رات 9.12 پر شروع ہوگا اور 8 اپریل کی صبح 1.25 پر ختم ہوگا۔ اس گرہن کا کل وقت 4 گھنٹے 39 منٹ ہوگا۔ یہ ہندوستان میں نہیںدیکھا جاسکے گا۔