اپنی ہی جیل میں قید ہیں مایاوتی، دہلی میں بیٹھا ہے جیلر:اکھلیش

   

لکھنؤ : اترپردیش کی اصل اپوزیشن ایس پی کے صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے مفاد میں کام کررہی ایسی لیڈر ہوگئی ہیں جو اپنی ہی بنائی جیل میں قید ہیں اورع ان کا جیلر دہلی میں بیٹھا ہے ۔اکھلیش نے آج یہاں میڈیا نمائندوں کے سوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی وہی کرتی ہے جو بی جے پی اسے کرنے کے لئے کہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مایاوتی کے نشانے پر بی جے پی نہیں بلکہ ایس پی ہوتی ہے ۔