اپوزیشن بلاک انڈیا سے اراکین پارلیمنٹ 29‘30جولائی کو منی پو رکا دورہ کریں گے

,

   

اس ہفتہ 20سے زائد اپوزیش اراکین پارلیمنٹ منی پور کا دورہ کریں گے
نئی دہلی۔شمال مشرقی ریاست جو 3مئی سے نسلی تشدد کی زد میں ہے کا جائزہ لینے کے لئے 29اور30جولائی کے روم اپوزیشن الائنس انڈیا سے اراکین پارلیمنٹ کا ایک گروپ منی پور کا دورہ کریگا۔لوک سبھا میں کانگریس وہپ مانکم ٹائیگور نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ20اپوزیش اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد اس ہفتہ منی پور کادورہ کریگا اور ریاست کے حالات پر جانکاری حاصل کریگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیا بلاک پارٹیوں میں ایک ایم پی یاپھر ا ن کا نمائندہ وفد کا حصہ رہے گا۔مذکورہ وفد ریاست کے وادی او رپہاڑی دونوں کا دورہ کریگا اور مختلف کمیونٹیوں سے بھی ملاقات کریگا۔ وہ بعض ریلیف کیمپوں کو بھی جائیں گے۔ٹی ایم سی کی شسمیتا دیو‘ جے ایم ایم کے مہوا موجی او راین سی پی کے وندانا چوااس وفد کا حصہ ہوں گے۔

اس سے قبل اپوزیشن بلاک نے مذکورہ ریاست کادورہ کرنے کے لئے چیف منسٹران کے ایک وفد کی مانگ کی تھی مگر ذرائع کے مطابق کچھ ناگزیروجوہات کی بناء پر اس کو منسوخ کردیاگیا۔

اپوزیشن بلاک نے انکے قائدین کے ایک وفد کو ریاست کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کی مانگ کررہاتھا مگر حالات کے پیش نظر اجازت دینے سے انکار کردیاگیاتھا۔تاہم اس سے قبل دو وفود ایک لفٹ پارٹیوں اور ایک ٹی ایم سی سے ریاست کادورہ کرچکا ہے۔

کانگریس لیڈرراہول گاندھی نے اس سے قبل منی پور کے کچھ مقامات کا دورہ کیاتھا۔ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں نسلی تشدد کا شکار منی پور پر وزیراعظم کی جانب سے ایک بیان کی مانگ کررہا ہے جس کے بعد اس پر مکمل بحث کی بھی گوہار لگارہا ہے۔اس ہفتہ 20سے زائد اپوزیش اراکین پارلیمنٹ منی پور کا دورہ کریں گے