اپوزیشن جماعتیں : فورسیس اور حکومت کے ساتھ راہول

,

   

نئی دہلی 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پلوامہ حملے کے ایک دن بعد کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ ساری اپوزیشن جماعتیں حکومت اور سکیوریٹی فورسیس کی تائید کر رہی ہیں۔ راہول گاندھی نے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور دوسرے کانگریس قائدین بشمول غلام نبی آزاد اور اے کے انٹونی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی بنیاد محبت پر ہے اور چاہے کتنی ہی نفرت اور برہمی نہ پھیلائی جائے یہ محبت متاثر نہیںہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوفناک حملہ ہے ۔ اس طرح کا تشدد قابل مذمت ہے ۔ دہشت گردی سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ہم کو کوئی طاقت تقسیم نہیںکرسکتی ۔ ساری اپوزیشن جماعتیں اس وقت میں سکیوریٹی فورسیس اور حکومت کے ساتھ ہیں۔جن لوگوں نے ایسا کیا ہے انہیں یہ نہیںسمجھنا چاہئے کہ وہ ملک کو نقصان پہونچا سکتے ہیں۔ یہ افسوس اور غم کا وقت ہے ۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی پر ملک کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ۔ دہشت گردی ایک لعنت ہے جس سے کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے ۔