اچھا ہوتا اگر شاہ فیصل سرکاری نوکری ہی کرتے

,

   

سری نگر۔ جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہاکہ اچھا ہوتا اگر ائی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل سرکاری نوکری ہی کرتے ۔ تاہم انہو ں نے کہاکہ میں ان( شاہ فیصل) کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔

گورنر موصوف نے ہفتہ کے روز جموں میں سوامی وویکا نندا کے156ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’میرا ان کی ( شاہ فیصل) باتوں کو جواب دینا ضروری نہیں ہے۔ آپ (میڈیا) او رسیاسی لوگ دے سکتے ہیں۔

میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں ‘ اچھا تھا کے وہ سرکاری نوکری میں تھے۔ اچھا ہوتا اگر وہ اس ڈیوٹی کو پورا کرتے جس کا انہو ں نے حلف اٹھایاتھا۔جو اس ڈیوٹی کو پورا نہیں کر رہا ہے وہ اگے کیاکرے گا وہ میں نہیں جانتا۔

ان کو بہت عزت واحترام ملاتھا۔ ان کے پاس سرکاری کام کرنے کو تھے۔ وہ کام کرتے تو بہت اچھا ہوتا۔ واضح رہے کہ شاہ فیصل نے گذشتہ روز سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ بتایاجاہا ہے کہ وہ جموں او رکشمیر کی سب سے قدیم سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیا رکرسکتے ہیں۔

امکانی طور پر وہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ انتخاب سے نیشنل کانفرنس کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات لڑیں گے۔

دریں اثنا گورنر ستیہ پال ملک نے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی گولہ باری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان ریاست میں پنچایتی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ان کا کہناتھا پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے ۔ ہماری فوج بہت ہی مضبوطی کے ساتھ پاکستان کا جوا ب دے رہی ہے۔ پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہے