اڈیشہ۔جنگلی ریچھ نے ٹھکیدار کو مارڈالا‘ گاؤ ں والوں نے جانور کو مار مار کر ہلاک کردیا

,

   

جنگلات کے عہدیداروں نے کہاکہ ٹکھیدار کو ریچھ نے اس وقت مار دیاجب وہ صبح فارغ ہونے کے لئے جارہاتھا
بھارت مالا پراجکٹ کے ایک گتہ دار کو حملہ کے بعد ہلاک کرنے والے ایک ریچھ کو مقامی لوگوں نے اڈیشہ کے نارپرنگ پور ضلع میں پتھر وں سے حملہ کرکے کے ماردیاہے۔

جنگلات کے حکام نے بتایاکہ ٹھکیدار برجیش کوما جو بکرم پور بھاترا گاؤں کے قریب بھارت مالا پراجکٹ کا ٹھکیدار تھاکو ہفتے کی صبح ریچھ نے اس وقت مارڈالا جب وہ صبح فارغ ہونے کے لئے جارہاتھا۔

ٹھکیدار کا تعلق مدھیہ پردیش سے تھاجنگلی جانور کے چنگل سے بچنے کی کوشش کی مگر ریچھ نے اس کو موقع پر ہی مارڈالا ہے۔

کچھ دوبارہ ریچھ نمودار ہوا اور دو گاؤں والوں پر حملہ کیا۔

لاٹھیوں اور روایتی ہتھیاروں سے لیس مشتعل گاؤں والوں نے جنگلی جانور کو ایک کھلے میدان میں پایا اور اس پتھراؤ کیا۔

جیسے ہی ریچھ زخمی ہوکر نیچے گرگیا‘ گاؤں والوں نے جانورکو مارمار کر ہلاک کردیا۔