اڑیشہ: شہریت ترمیمی قانون دستور کے دائرہ میں ہی ہے، عوام کی کثیر تعداد اس قانون کی حامی: بی جے پی وزیر رام مادھو

,

   

بھوبنیشور: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کا مطلب پناہ گزینوں کو شہریت فراہم کرنا ہے اوریہ پوری طرح دستور کے دائرہ میں ہے۔ وہ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ غیرقانون افراد کو شہریت عطا کی جائے گی۔ اپوزیشن اس قانون کے تعلق سے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

ہم نے ہمیشہ سے ہی پناہ گزینوں کو اس ملک میں جگہ دی ہے لیکن اس ایکٹ کے تعلق سے غلط پیغام پہنچایا جارہا ہیے۔“ بی جے پی لیڈر نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی دن سے عوام کی کثیر تعداد اس قانون کی تائید کررہی ہے لیکن اپوزیشن پارٹیاں اس تعلق سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں لیکن ہم عوام کو سچائی بتاکر رہیں گے۔“ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون پر 22 جنوری کو سماعت فیصلہ کیا ہے۔