ممبئی 9 ستمبر (ایجنسیز) بالی ووڈ اداکار اکشے کمارآج 9 ستمبرکو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ مداحوں نے بھی اداکار کو اس خاص دن پر مبارکباد دی۔ اپنے مداحوں کی طرف سے محبت کی بارش کو دیکھ کر اکشے نے سب کا شکریہ ادا کیا اور ایک خصوصی پوسٹ شائع کی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’حیوان‘ کی ایک جھلک بھی شیئرکی۔ انہوں نے فلم کے بارے میں ایک اشارہ دیا ہے جس سے کہانی کے بارے میں لوگوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ فلم اس جمعہ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں ان کے کردار کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں سیف علی خان بھی نظر آرہے ہیں لیکن فلم کا پلاٹ معمہ بنی ہوئی ہے۔ اپنی پوسٹ میں، اکشے نے فلم کے مرکزی تھیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ سب کچھ ویسا نہیں ہے جیسا کہ پہلی بارنظرآتا ہے۔ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا میری سالگرہ پر ایک چھوٹا سا سبق… جو برا لگتا ہے وہ ہمیشہ برا نہیں ہوتا، اور جو اچھا لگتا ہے وہ ہمیشہ اچھا نہیں ہوتا۔ شاید فلم حیوان نے مجھے یہی سکھایا ہے۔ آپ سب کا شکریہ جو آپ نے مجھے اتنے سالوں سے پیار دیا ہے۔ اس جمعہ کو میں آپ کو اپنا ایک پہلو دکھانے جا رہا ہوں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی حیوان اکشے کمار اور سیف علی خان کے دوبارہ ایک ساتھ واپسی کی فلم ہے۔ بالی ووڈ کی یہ کامیابی جوڑی ماضی میں کئی ہٹ فلمیں دے چکی ہے تاہم دونوں اداکارآخری بار 2008 میں فلم ٹشن میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم حیوان سے یہ جوڑی پھر ایک مرتبہ بڑے پردے پر نظر آئے گی۔