ٹرمپ جو منگل کے روز مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے پیش نظر رپورٹرس سے بات کررہے تھے‘ دہشت گردوں کے حمایتی کے طور پر پاکستان کو بہت ہم مورد الزام ٹہرایااور ایران کی طرف دہشت گردی کے اسپانسر کے طور پر اشارہ کیا]
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک بازو میں بیٹھے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے گہرے تبصرے میں منگل کے روز کہاکہ ان کا ماننا ہے کہ نریندر مودی اورپاکستان کے وزیراعظم عمران خان ”اکٹھا ہوجائیں گے“ او رکشمیر پر کچھ کام کریں گے۔
ان کی دوطرفہ ملاقات سے قبل ایک روز بعد عمران خان کو ”عظیم رہنما“ کا لقب دینے والے ٹرمپ نے مودی کو ”فادر آف انڈیا“ کہا اور ہاؤڈی مودی تقریب جو اتوار کے روز ہوسٹن میں منعقد کی گئی تھی اس کا تقابل ایلویس پریسلی سے کیاتھا۔
مگر ٹرمپ جو منگل کے روز مودی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے پیش نظر رپورٹرس سے بات کررہے تھے‘ دہشت گردوں کے حمایتی کے طور پر پاکستان کو بہت ہم مورد الزام ٹہرایااور ایران کی طرف دہشت گردی کے اسپانسر کے طور پر اشارہ کیا
۔ پیر کے روز ایک تقریب کے دوران خان کے اس بیان جس میں پاکستان آرمی کی جانب سے القاعدہ کو تربیت دئے جانے کی بات کہی گئی تھی کہ متعلق استفسار پر ٹرمپ نے کہاکہ ”میں نے وہ نہیں سنا۔ مجھے معلوم ہے آپ کے وزیراعظم اس کا خیال رکھیں گے۔
یہ بہت بڑا کام ہوگیا اگر کشمیر میں کچھ کام ہوگاتو۔ آپ کے پاس ایک عظیم وزیراعظم ہے‘ وہ تمام مسائل کا حل نکالیں گے“
۔دوطرفہ ملاقات کے بعد میں خارجی سکریٹری وجئے گوکھلے نے کہاکہ وزیراعظم نے جموں اور کشمیر کے پس منظر میں دہشت گردی کے متعلق اپنے تشویش ظاہر کی ہے اور اس کی وجہہ سے پچھلے تیس سالوں میں کشمیر میں 42,000زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ اجلاس کے پیش نظر سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ ان کی ”خان کے ساتھ میٹنگ کافی اچھی رہی ہے۔
وہ (خان) کچھ ہوتا دیکھنا چاہ رہے ہیں۔ کچھ ثمر آور‘ پرامن‘ میں سمجھتاہوں وہ بالآخر ہوگا“۔ انہوں نے کہاکہ ”میں حقیقت میں یقین رکھتاہوں کہ دو شریف النفس انسان ساتھ ائیں گے اور کچھ کام کریں گے“۔
ٹرمپ نے کہاکہ جیسا مودی نے دیکھا ہے”میں حقیقت میں اس یقین رکھتاہوں کہ وزیراعظم مودی اور وزیراعظم خان ساتھ اجائیں گے‘ جب وہ ایک دوسرے کے متعلق جان جائیں گے۔ اس میٹنگ سے میں سمجھتاہوں بہت ساری اچھی چیزیں ابھر کا سامنے ائیں گی“