اگر واپس ہونا چاہا رہے ہیں تو”باغیوں‘‘ کا ہم استقبال کریں گے۔ ادتیہ ٹھاکرے

,

   

پارٹی ورکرس تک رسائی کے لئے ادتیہ ٹھاکرے نے وفاداری مارچ کی شروعات کی
ممبئی۔شیو سینا لیڈر ادتیہ ٹھاکرے نے کہاکہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے ”باغیوں“کا اگرپارٹی میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کا خیر مقدم کیاجائے گا۔

تھانے کے بھیونڈے علاقے میں وہ ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جو باغی شیو سینا لیڈر اور مہارشٹرا چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کا آبائی ضلع ہے۔

نوجوان سینا لیڈر نے کہاکہ ”مذکورہ باغی اگر وہ شیو سینا میں واپسی چاہتے ہیں‘ ان کا خیر مقدم کیاجائے گا۔ مگر ہمیں ان کے اقداما ت سے شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

ہم نے ان پر بھروسہ کی‘ ان کا موقع دیا اور انہوں نے ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپا“۔پارٹی ورکرس ادھوٹھاکرے کیمپ سے جو اب بھی جڑے ہیں تک رسائی کے لئے شیو سینا صدر ادھوٹھاکرے کے بیٹے ادتیہ ٹھاکرے نے وفاداری مارچ کی شروعات کی۔

انہوں نے بی جے پی کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایاکہ ان کے والد کی زیر قیادت مہاوکاس اگھاڑی حکومت کبھی بھی اپنے اراکین اسمبلی‘ اراکین پارلیمنٹ کی جاسوسی نہیں کی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”میرے والد اور اس وقت کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی طبیعت ناساز تھی اور جب انہیں دھوکہ دینے کا موقع ڈھونڈا جارہا تھا وہ اس وقت صحت یاب ہورہے تھے“۔

ادتیہ کے طنز کے متعلق ممبئی میں رپورٹرس سے استفسار پر چیف منسٹر شنڈے نے کہاکہ ”وہ کیا کہتے ہیں کہنے دیجئے۔ ہم ان تنقیدوں کا جواب اپنے کام سے دیں گے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ”ہمارے سیاسی موقف کو مہارشٹر ا کی عوام نے ثابت کیاہے کیونکہ ہمیں زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل ہورہی ہے“۔