ایر، متھالی اور دیپتی آئی سی سی ایوارڈز کیلئے نامزد

   

دبئی۔ اسٹار ہندوستانی بیٹر شریاس ایر، خواتین ٹیم کی کپتان متھالی راج اورآل راؤنڈر دیپتی شرما کو فروری میں ان کی کارکردگی کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدکیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے بیٹر ورتیا اروند اور نیپال کے دیپندر سنگھ ایری بھی مردوں کے زمرے کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔ خواتین کے حصے میں نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر امیلیاکیر، میتھالی اور دیپتی کا نام ہے۔ ایر نے فروری میں ہندوستانی کرکٹ کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیزکے خلاف آخری ونڈے میں80 رنز بنائے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 16 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں سوریاکمار یادیو کے زخمی ہونے اور اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی وجہ سے ایر نمبر 3 پرآ گئے۔انہوں نے تین میچوں میں تین ناقابل شکست نصف سنچریاں بنائیں اور 174 رنز بنائے۔ انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میتھالی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین نصف سنچریوں سمیت 232 رنز بنائے۔ وہ آخری ونڈے میں 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، جسے ہندوستان نے چار اوور باقی رہ کر جیت لیا۔آل راؤنڈر دیپتی نے ونڈے سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں اور پانچ میچوں میں 116 رنز بنائے۔