تہران : 7مئی ( یو این آئی ) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعودپزشکیان کی سپریم لیڈرآیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی۔اس حوالے سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات اعتماد، عاجزی اور گہرے خلوص سے بھرپورماحول میں ہوئی، سپریم لیڈرکے اندازگفتگو، نقط نظر، نہایت عاجزانہ اورگہریمخلصانہ رویے نے بہت متاثرکیا۔صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈرآیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سیتقریباڈھائی گھنٹے بات چیت کی، اعلیٰ ترین اتھارٹی کی عاجزی اور اخلاقی برتاؤ ملک کیانتظامی نظام کے لیے مثال ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا دشمن کا خیال تھا لوگ سڑکوں پرآجائیں گے، دشمن نے اس لیے سکیورٹی اور فوجی مراکزکو نشانہ بنایا، بغیرکسی شرم کہ وہ کہتے ہیں انہوں نے قزاقوں کی طرح کام کیا، دشمن ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔