ایرانی پاسداران انقلاب نے آئل ٹینکر ’’چھوڑ‘‘ دیا

   

تہران : ٹینکر ٹریکرز کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے چند روز قبل قبضے میں لیا آئل ٹینکر سوتھیس چھوڑ دیا ہے۔ اس آئل ٹینکر کو اس وقت قبضے میں لے لیا گیا تھا جب وہ خلیج عمان کی طرف جا رہا تھا۔سائٹ نے تصدیق کی کہ ٹینکر کا موجودہ راستہ خلیج عمان ہے اور یہ جنوب کی طرف سفر کر رہا ہے حالانکہ اس کی پچھلی منزل اس کے موجودہ راستے سے مختلف تھی۔ٹینکر ٹریکرز ویب سائٹ جو بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتی ہے نے گذشتہ چہارشنبہ کو انکشاف کیا تھا کہ سوتھیس آئل ٹینکر کو ایران بحیرہ عمان سے اپنے علاقائی پانیوں تک لے گیا تھا۔ یہ جہاز ایرانی خام تیل چین لے جا رہا تھا مگر چینی شپمنٹ کی طرف سے انکار کے بعد وہ واپس آگیا۔ویب سائٹ نے مزید کہا کہ یہ ٹینکر ویتنام کا ہے جس پر ویتنام کا پرچم بھی لہرا رہا ہے۔۔ امریکیوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔