ایران نے اپنے دفاع کیلئے اسرائیل پر حملہ کیا

   

دمشق میں ایرانی سفارتخانہ پر جارحیت کا جواب
تہران: ایران نے 14 اپریل کو اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جس کا اسے اپنے دفاع کیلئے اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 15 کے حق حاصل ہے۔ ایران نے اسرائیل کی جارحیت اور حملہ کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔ اسرائیل نے دمشق میں ایران کے سفارتخانہ پر حملہ کیا جو سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی راست خلاف ورزی ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے قواعد اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کے عہد کو دہراتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس کے خلاف کسی بھی غیرقانونی طاقت کا استعمال اور حملہ کی صورت میں وہ وہ اپنی سالمیت، علاقہ کا تحفظ اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ اپنے دفاع کے حق کے تحت ایران نے دفاعی اقدامات کا مظاہرہ کیا جو علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے ایک ایسے وقت اس کی ذمہ داری ہے جبکہ فلسطینی عوام کی مسلسل نسل کشی کی جارہی ہے۔ ایران اس کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی یا غیرقانونی طاقت کے استعمال کا اپنے جائز مفادات کے تحفظ کیلئے مزید ضروری دفاعی اقدامات کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔