ایران نے کی ہندوستانی مسلمانوں پر تشدد کی مذمت

,

   

تہران ۔ 2 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)ایران نے ہندوستانی مسلمانوں پر بالخصوص شمال مشرقی دہلی میں حالیہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ تہران نے اسے مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کی لہر قرار دیا ہے ۔ اگرچہ ایران اور ہندوستان صدیوں سے دوست ممالک رہے ہیں لیکن مخصوص برادری پر ظلم و ستم کی مذمت میں ایران نے مصلحت سے کام نہیں لیا ہے۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹوئیٹ کیا کہ تمام ہندوستانیوں بشمول مسلمانوں کی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کا کام ہے ۔ آگے بڑھنے کی راہ پرامن بات چیت اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے ۔