ایران کو دوبارہ عظیم ملک بنانے کا مشورہ

,

   

خامنہ ای کو سنبھل کر بولنے امریکی صدر کی وارننگ

واشنگٹن۔18جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی امریکہ سے محبت کرتے ہیں اور وہ ایک ایسی حکومت کے مستحق ہیں جو ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور ان کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ان کی مدد کرے نہ کہ عزت نفس کا مطالبہ کرنے پر انہیں ہلاک کرے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران کے سپریم لیڈر آیۃ اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ کا موقف ایران کے قلب پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ایران کے اعلی لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جوکر والے بیان کا سخت جواب دیتے ہوئے انہیں سنبھل کر بولنے کی وارننگ دی۔ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا،‘‘ایران کے نام نہاد‘اعلی لیڈر’ نے امریکہ اور یورپ کے بارے میں غلط باتیں کہی ہیں۔ان کے اپنے ملک کی معیشت پردرہم برہم ہے اور لوگ پریشانی سے جوجھ رہے ہیں۔انہیں اپنے الفاظ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے ۔’’امریکی صدر نے ایک دیگر ٹویٹ میں ایران کو بربادی کی سمت لے جانے کے لئے ایرانی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے ان سے دہشت گردی چھوڑنے اور’ ایران کو پھر سے مہمان بنانے‘’کی اپیل بھی کی۔انہوں نے کہا امریکہ سے پیار کرنے والے ایران کے لوگ ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو ان کے خوابوں کو مارنے کے بجائے ان کا احترام کرے اور انہیں حاصل کرنے کیلئے مدد کرنے میں دلچسپی رکھتی ہو۔ایران کے اعلی لیڈر خامنہ ای نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جمعہ کو ایک بیان میں ‘جوکر’قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر ٹرمپ ایران کے لوگوں کی حمایت کرنے کا صرف دکھاوا کرتے ہیں۔