ایران ۔ امریکہ کشیدگی تباہ کن، پوپ کا انتباہ

   

وٹیکن سٹی 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ مشرق وسطیٰ میں جیسے کو تیسا کی فوجی کارروائی سے بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے۔ خاص کر اِس پورے خطہ سے تیسری عالمی جنگ کے خطرات کا اشارہ مل رہا ہے۔ خاص کر امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگیوں کی روشنی میں سارے خطہ میں بدگمانی پیدا ہورہی ہے۔ ایران نے چہارشنبہ کے دن عراق میں واقع امریکہ کے ٹھکانوں پر 22بالسٹک میزائیلس داغے تھے۔ پوپ نے کہاکہ وٹیکن سفیروں سے اپنی سالانہ تقریر کے دوران کہاکہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو ہوا نہیں دی جانی چاہئے۔