ایرپورٹ پر مسافر سے کثیر تعداد میں سیل فونس ضبط

   

حیدرآباد ۔ 7 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک مسافر کے قبضہ سے کثیر مقدار میں سیل فونس ضبط کرلئے گئے۔ حیدرآباد کسٹمز حکام نے ایک کارروائی میں تقریباً 35 آئی فونس کو ایک مسافر کے قبضہ سے برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ آج مسافر بذریعہ طیارہ ٹورنٹو سے حیدرآباد پہنچا۔ خفیہ اطلاع پر حیدرآباد کسٹمز حکام نے اس مسافر کو روکا اور ا سکی تلاشی لی گئی اور مسافر کے قبضہ سے آئی فونس کو ضبط کرلیا۔ ان آئی فونس کی مالیت تقریباً 37 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ع